بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ، ملک میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

Last Updated On 07 January,2019 12:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سردیوں میں بھی ملک میں بجلی کا شاٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے عوام دہری اذیت سے دوچار ہیں۔

ملک میں مطلع صاف ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 4 سے 6 گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ آٸیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1235 میگا واٹ اور کھپت 1120 میگاواٹ ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے، نجی شعبے کے بجلی گھر 7 ہزار میگاواٹ سے زاٸد بجلی پیدا کر رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ ہائیڈل جنریشن میں کمی اور ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہونا ہے۔