فیصل واوڈا کا مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد

Last Updated On 03 January,2019 06:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہناہے کہ کنٹریکٹ منسوخی کا مطالبہ کرنے والے ڈیم کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر آبی مسائل فیصل واوڈا نے کنٹریکٹ منسوخی سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سازش کو ناکام بناوں گا، ڈیم کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ڈیمز کے خلاف سازش کر رہی ہے، یہ عناصر ڈیمز کو متنازعہ بنا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں کنٹریکٹ میں ہر چیز میرٹ پر ہوئی ہے، کسی کو تحقیقات کروانا ہے تو سو بسم اللہ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈیم ملک اور انکے لئے زندگی ہے اس سے قطعی طورپر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔