پیپلزپارٹی کا نیب میں زیر تفتیش وزیر اعلیٰ کے پی کے کے استعفی کا مطالبہ

Last Updated On 01 January,2019 06:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے نیب میں زیر تفتیش وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے حکومت بسم اللہ خیبر پختونخواہ سے کرے، میثاق جمہوریت نے آمریت کا راستہ روک رکھا ہے، بتایا جائے حکومت کون چلا رہا ہے؟۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ تحریک انصاف دوہرا معیار ترک کرے اور نیب میں زیر تفتیش وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے پہلے استعفیٰ لے، پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ گورنر سندھ آئینی کردار سے تجاوز کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت نے آمریت کا راستہ روک رکھا ہے ورنہ جمہوریت پر شب خون مار دیا گیا ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی نیشنل سکیورٹی کونسل بنائی جائے اور اہم مسائل اس میں زیر بحث لائے جائیں، ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو اصغر خان کیس بند کرنے کا کہہ دیا، اتنے بڑے اقدام کا حکومت اور وزیر اعظم کوعلم نہیں تو پھر بتایا جائے، حکومت کون چلا رہا ہے۔
 

Advertisement