وزیراعظم سے فواد چودھری کی ملاقات، سندھ میں اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ

Last Updated On 31 December,2018 03:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سندھ مشن کے آغاز سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے گائیڈ لائنز حاصل کرلیں، وزیراعظم کا کہنا ہے سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تحریک انصاف کے سندھ مشن کے آغاز سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم سے گائیڈ لائن حاصل کی، فواد چودھری نے سندھ میں اتحادیوں سے رابطوں بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

فواد چودھری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ دورہ سندھ میں پیر پگارا، لیاقت جتوئی، ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنماؤں، ذوالفقارمرزا اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے سندھ کے معاملات کاجائزہ لیں گے۔

وزیراعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی شریک ہوئے اور اس موقع پر سندھ کے گیس بحران پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے سندھ کے گیس کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وفاقی وزرا اسد عمر، خسرو بختیار، غلام سرور کو گیس کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
 

Advertisement