'سندھ میں فارورڈ بلاک کی باتیں غلط، وفاقی حکومت 4 ووٹوں پر کھڑی ہے'

Last Updated On 30 December,2018 01:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی،فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں۔ وفاقی حکومت خود 4 ووٹوں پر کھڑی ہے. یہ لوگ عوام کے مینڈیٹ سے سندھ میں حکومت کبھی نہیں بناسکتے۔ 25جولائی کے الیکشن کے دوران سندھ میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چرانے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔

مرتضٰی وہاب عباسی نے فاروڈ بلاک کی خبروں کو مسترد کردیا، کہتے ہیں ہم عدالتوں کے سامنے پیش ہورہے ہیں اور تمام کیسز میں سرخرو ہونگے. ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی کیسزکاسامنا کیا، یہ ہتھکنڈے ماضی میں بھی آزمائے گئےان سے گھبراتے نہیں،وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ فارورڈ بلاک کی بات کرنے والے سوچ لیں وفاق میں انکی حکومت 4ووٹوں پر کھڑی ہے، یہ ووٹ ادھرادھر ہو گئے تو انکی حکومت نہیں رہے گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پربھی توکیسز ہیں، ان کانام بھی پھر ای سی ایل میں ڈالاجانا چاہیے۔
 

Advertisement