تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفیٰ مانگ لیا

Last Updated On 28 December,2018 02:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ نے وزیراعلی مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ خرم شیر شیر زمان کا کہنا ہے وہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرائیں گے، اس کیلئے جو طریقہ اختیار کرسکے کریں گے۔

 سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے صوبے میں حکومت بنانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے عوام تیاری کرے، انکی حکومت ہم گرائیں گے، ہم اکیلے نہیں سب جماعتیں ساتھ ہونگی۔

پی ٹی آئی اراکین نے ایل سی میں نام آنے والوں کے بینک اکاونٹ سیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا کہ کئی پی پی اراکین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہے، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ ساتھ ہی حلیم عادل شیخ نے فریال تالپور کی زمین کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان بھی کر دیا۔