بلدیاتی نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت جاری

Last Updated On 26 December,2018 04:54 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ خرم نواز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ڈورے گاؤں اور پنڈپڑیاں سے اہم شخصیات نے اپنی برادریوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بلدیاتی سطح پر کئی اہم شخصیات کی پی ٹی آئی حکومت کے اہم وزراء سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ گذشتہ روز یوسی 208 کی لیڈی کونسلر صباء عروج چوہان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے چودھری امین، نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے صباء عروج کو پارٹی کا جھنڈا پہنایا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے 13 اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کے 13 ضلعی کونسل کے سربراہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ن لیگ ہی کے ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے حمزہ شہباز سے اختلافات کی وجہ سے ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 

Advertisement