نوازشریف اور آصف زرداری کی جائیدادیں ضبط ہونی چاہئیں: نعیم الحق

Last Updated On 23 December,2018 11:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں۔ نئے نظام کے لیے اپوزیشن سے تعاون کا فیصلہ کیا۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی جائیدادیں ضبط ہونی چاہئیں. انہوں نے پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

رہنما تحریک انصاف اور مشیر وزیراعظم نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کوآئے 4ماہ ہوچکے،اس دوران بہترطریقے سے جانا کہ موجودہ نظام میں عوام کے مسائل کاحل موجود نہیں ہے۔ نئے نظام اورقانون سازی کیلئے وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کیساتھ تعاون کریں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کیساتھ مل کر38کمیٹیاں قائم کرلی ہیں،سپیکرنے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی ہے جنہوں نے قانون سازی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ہم چاہتے ہیں ایک سال میں فوجداری اوردیوانی مقدمات کا فیصلہ ہوجائے، قانون سازی کیلئےاپوزیشن کوہمارےساتھ چلناہوگا،18 کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کودیدی۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہقرضوں کی ادائیگی کےمسئلےپرقابوپالیاہے، اقتصادی بیلنس شیٹ بہتربنانےکیلئےیواےای سےبھی 3 ارب ڈالرمل گئےہیں، حکمرانوں نےاقتدارکاغلط استعمال کرکےاپنےمفادات کاتحفظ کیا۔ پی آئی اے،سٹیل ملزمیں بےدردی سےلوٹ مار کی گئی، ملک کی آدھی آبادی ایسی ہےجوغربت کی لکیر سےنیچےرہتی ہے،سابق حکمرانوں نےغریب عوام کیلئےکچھ نہیں کیا، 10،12 کروڑ کی آبادی ماہانہ اخرجات پورےنہیں کرسکتی، آصف زرداری اورنوازشریف نےبےدردی سےملک کولوٹا، نوازشریف اورآصف زرداری کی جائیدادیں ضبط ہونی چاہئیں۔