پنجاب کے 14 اضلاع کے چیئرمین ضلع کونسل کھلاڑی بننے کو تیار

Last Updated On 22 December,2018 02:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے 14 اضلاع کے چیئرمین ضلع کونسل کھلاڑی بننے کو تیارہو گئے، وزیراعظم عمران خان سے شام کو ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ فیصل آباد سے زاہد نذیر، جھنگ سے بابر سیال، خانیوال سے رضا سرگانہ، وہاڑی سے محی الدین چشتی، بہاولنگر سے قلندر شاہ، بھکر سے احمد نواز نوانی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

بہاولپور سے دلشاد قریشی، چنیوٹ سے ثقلین سجنکا، لیہ سے عمر اولکھ، مظفر گڑھ سے عمر گوپانگ، پاکپتن سے اسلیم سکھیرا، خوشاب سے امیر حیدر سنگھا نے بھی وفاداری تبدیل کرلی۔