سندھ حکومت کی تبدیلی کا معاملہ، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس

Last Updated On 29 December,2018 03:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کا معاملہ، صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔

 صوبائی حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا پہلا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اراکین تو شریک ہوئے لیکن پی ٹی آئی کی وفاق میں اتحادی ایم کیوایم نظر نہ آئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت ہٹانے کیلئے اقدامات پر غور ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 20 سے 22 پی پی ایم پی ایز انکے رابطے میں ہیں۔ انکا کہنا تھا آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد پی پی کے کئی دھڑے بن سکتے ہیں۔