زلفی بخاری کا وزیراعلی سندھ سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ

Last Updated On 30 December,2018 03:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مشیرِوزیراعظم زلفی بخاری نے وزیراعلی سندھ سے فوری استعفی دینے کامطالبہ کر دیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے نظربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کرلیاتھا۔

وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری وزیراعلٰی سندھ پر برہم ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور چور، آصف علی زرداری کے بچاو کیلئے میدان میں آگئے ہیں،مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے۔

انھوں نے کہا کہ بے نظربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیاتھا، وزیراعلٰی سندھ فوری مستعفی ہوں،اس سےکم کچھ قبول نہیں۔

 

Advertisement