فواد کی آج کراچی آمد، جی ڈی اے، متحدہ رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول

Last Updated On 31 December,2018 01:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری آج مشن سندھ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا۔

فواد چودھری مشن سندھ کے دوران صوبے کے معاملات پرا تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پیر پگارا، لیاقت جتوئی، ذولفقارمرزا، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف نے کیا کیا سب جانتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کی تردید کی اور کہا مرادعلی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے، اس لئے چاہتے ہیں مراد علی شاہ کے بجائے کسی اور کو وزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔
 

Advertisement