اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ادہی فیلڈ سے اضافی گیس سپلائی کرنے کی منظوری

Last Updated On 01 January,2019 02:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادہی فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 25 ایم ایم سی ایف اضافی گیس کی سپلائی کرنےکی منظوری دیدی۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری ملازمین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دی گئی۔

ای سی سی کو سرکاری شعبہ کی اضافی گندم کی برآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری ملازمین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی۔ پی ایس او اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی سمری موخر کر دی گئی۔