سندھ اور وفاق میں کشمکش، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس بلالیا

Last Updated On 02 January,2019 03:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس آج بلا لیا، گورنر عمران اسماعیل بریفنگ دیں گے، امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ کی صورتحال پر اجلاس وزیر اعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں سندھ سمیت ملک کی مجوعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم کو سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم کو سندھ میں وفاق کے جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دیں گے۔ وزیر اعظم کو کراچی کی امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement