وزیراعظم گورنر سندھ کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 01 January,2019 08:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریف کیا۔

گورنر عمران اسماعیل نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کراچی میں وفاقی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ دیا، کراچی کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔