سپریم کورٹ کے فیصلے سے جےآئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی: ترجمان بلاول بھٹو

Last Updated On 07 January,2019 02:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہوگئی۔ ثابت ہوگیا سب احتساب اکبر نے کرایا، انھوں نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے معافی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضی وہاب نے وزیراعلی سندھ سے استعفی مانگنے والوں سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے نے بلاول اور مراد علی شاہ کا نام غلط طریقے سے ڈالنے کی تائید کر دی، سپریم کورٹ نے نالائق حکومت کے سیاسی انتقام کو بے نقاب کر دیا، چھ ماہ سے گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کرنے والے کہاں گئے، بار بار کہہ رہے تھے یہ کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، وہ لوگ جو قوم کا وقت ضائع کر رہے تھے شاید ان کے گھر صف ماتم ہوگا، وہ سوچ رہے ہوں گے کیسے پریس کانفرنس کریں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انتقام نے معیشت کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی والوں سے کہتے ہیں بات کرنے سے گریز کریں، اچھے کام کریں ساتھ دیں گے، سازشیں کریں گے تو اسی طرح ان کی جگ ہنسائی ہوگی جو لوگ وزیراعلی سے استعفی مانگ رہے تھے وہ خود استعفی دیدیں۔