راولپنڈی: پراسرار گروہ خواتین کالجز میں دھمکی آمیز پمفلٹس پھینک کر فرار

Last Updated On 07 January,2019 06:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ان دھمکی آمیز پمفلٹس پر لکھا گیا ہے کہ طالبات گھروں سے باہر باپردہ ہو کر نکلیں، عمل نہ کرنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔

راولپنڈی میں پراسرار گروہ نے خواتین کالجز میں دھمکی آمیز پمفلٹس پھینکے ہیں جن میں خواتین کے لباس سے متعلق ہدایات تحریر کی گئی ہیں۔ ان پمفلٹس میں طالبات کو دھمکی دی گئی ہے کہ تمام خواتین باپردہ گھروں سے باہر نکلیں، کھلے کپڑے اور برقعے کا استعمال کریں۔

پمفلٹس میں لکھا گیا ہے کہ مسلمان خاتون یورپی کلچر اپنائیں نہ ہی پینٹ شرٹ استعمال کریں جبکہ غیر مسلم خواتین جسم پر نشان یا لباس کے ذریعے اپنی شناخت ظاہر کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو خطرناک نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دھمکی آمیز پمفلٹ پھینکے جانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Advertisement