چودھری برداران کیخلاف انکوائری بند کرنے کے معاملے کو چیئرمین سے جوڑنا درست نہیں: نیب ترجمان

Last Updated On 08 January,2019 02:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چودھری برداران کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ چیئرمین نے نہیں بلکہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے عدم شواہد کی بنیاد پر کیا۔

اسلام آباد میں ترجمان نیب کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف ایل ڈی اے کرپشن کیس کی نیب انکوائری شواہد کی عدم دستیابی کی بناء پر بند کی گئی۔ انکوائری بند کرنے کا حکم چیئرمین نیب نے نہیں دی بلکہ اس کی منظوری چیئرمین نیب کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے اجلاس میں دی۔

ترجمان نیب نے کہا کہ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف انکوائری بند کرنے کے معاملے کو چیئرمین نیب کیساتھ جوڑنا حقیقت پر مبنی نہیں۔
 

Advertisement