آئندہ دنوں میں بارش کا امکان

Last Updated On 08 January,2019 05:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں جمعرات کے روز داخل ہو گا اور ہفتہ تک موجود رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانولہ ڈویژن میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ 

Advertisement