سیروسیاحت سے جینے کے امکانات میں اضافہ

Last Updated On 10 January,2019 12:53 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) اگر آپ شہر یا قدرتی مناظر دیکھنے کے عادی ہیں تو دن میں 5 سے 6 کلو میٹر یا 10 ہزار قدم چل لیتے ہوں گے، اس عادت کو سیر و سیاحت اور دیگر سرگرمیوں جیسے مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے آپ اپنی صحت کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

1948 میں امریکہ کے شہر فری منگھم میں اس موضوع پر سروے کیا گیا اور 20 سال بعد دوبارہ ان خواتین سے رابطہ کیا۔ چھ سال میں ایک بار سیر و تفریح کرنے والی خواتین میں سال میں دو بار سیر و تفریح کرنے والی خواتین کے مقابلے میں قلبی امراض اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات آٹھ گنا زیادہ تھے۔

ایک دوسری تحقیق میں نیویارک سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایسے 12 ہزار مردوں کا نو سال تک مطالعہ کیا جن کے دل کو خون پہنچانے والی شریان کے مرض میں مبتلا کا ہونے کا شدید خطرہ لاحق تھا۔ سالانہ سیر و سیاحت نہ کرنے والے مردوں میں دل کے دورہ پڑنے سے موت کے خدشات 32 فیصد زیادہ نکلے۔ اگر سیرو سیاحت آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے تو آپ کے زیادہ دنوں تک جینے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔
 

Advertisement