ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافے کی منظوری

Last Updated On 11 January,2019 06:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جان بچانے والی دواؤں کی بھی قلت ہو گئی تھی۔

پہلے ہی مہنگائی میں پسے شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر، وفاقی حکومت نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جان بچانے والی ادویات پر 9 فیصد جبکہ عام دواؤں پر 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔ شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

میڈیکل سٹور والوں کا کہنا ہے کچھ دواؤں کی قیمتیں تو کمپنیوں نے منظوری سے پہلے ہی بڑھا رکھی ہیں۔ ڈالرکی قیمت بڑھنے سے دوا ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

Advertisement