دوسرے منی بجٹ میں 150 ارب سے زائد ٹیکس اقدامات کی تجویز‌

Last Updated On 13 January,2019 10:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوسرے منی بجٹ میں 150 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اقدامات کی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ موبائل فون اور امپورٹڈ گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہوں گی، عوام نے سر پکڑ لیے۔

حکومت کا پانچ ماہ میں دوسرا منی بجٹ لانے کا اعلان، 150 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اقدامات کی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان، موبائل فون اور امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی جس پر عوام پریشان ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی بڑھا دی جائے گی جبکہ امپورٹڈ لیدر جیکٹس، کوٹ، بیلٹ اور خواتین کے پرس بھی مہنگے ہو ں گے۔ ایسے میں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی تو انہیں بہت بھاری پڑ رہی ہے تاہم بعض افراد منی بجٹ کو بیرونی قرض لینے بہتر سمجھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، ان کے لیے ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس بات کا امکان بھی ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

Advertisement