کراچی: مضرصحت کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت پر فریقین میں سمجھوتہ

Last Updated On 14 January,2019 02:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مضرصحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر فریقین میں سمجھوتہ ہو گیا۔ والدین نے ملزمان کو معاف کر دیا۔ عدالت نے سمجھوتے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانے کے بعد دو بچوں کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جان سے جانے والے بچوں کے والدین عدالت میں پیش ہوئِے اور کہا کہ ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے، اب کوئی کارروائی نہیں چاہتے، خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے کہا فریقین میں سمجھوتہ ہوگیاہے۔

عدالت نے سمجھوتے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ میں زائد المعیاد گوشت میں “ایکولائی” کی مقدار5400 اور2300 پائی گئی تھی۔ مستند لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق اموات “ایکولائی” کی مقدار کی ذیادتی کی وجہ سے ہوئیں۔