وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر کا استعمال، خزانے پر بوجھ پڑ گیا

Last Updated On 14 January,2019 01:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ، بچت کے صرف دعوے، وزیراعلیٰ کا صوبے میں ہیلی کاپٹر کا استعمال، خزانے پر بوجھ پڑ گیا۔ وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وی آئی پی فلائٹ کے لئےا ضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے 15 جنوری کو صوبائی سب کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائیگی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے کل اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے 14 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کر رکھا ہے بکہ یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ہیں۔