اسلام آباد(دنیا نیوز) گوگل پر سرچ کرنے سےکنورٹر پر ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے اور یورو کی قدر 87 روپے 2 پیسے ہے جبکہ کنورٹر برطانوی پاؤنڈ کی قدر 98 روپے 15 پیسے دکھانے لگا۔
سرچ انجن گوگل نے پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ گوگل پر سرچ کرنے سےکنورٹر پر ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے اور یورو کی قدر 87 روپے 2 پیسےہے جبکہ کنورٹر برطانوی پاؤنڈ کی قدر 98 روپے 15 پیسے دکھانے لگا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ بن گیا۔
گوگل سرچ انجن میں خرابی کے باؑعث یہ کمی نظر آئی جبکہ 15 جنوری کو ڈالر کی اصل قیمت ٫139۰20، برطای پاونڈ کی اصل قیمت 180۰00 اور یورو کی اصل قیمت 160۰50 تھی۔