پنجاب حکومت کے کسانوں سے 21 گھنٹے بعد مذاکرات کامیاب

Last Updated On 16 January,2019 03:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کے کسانوں سے 21 گھنٹے بعد مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے آلو کی ایکسپورٹ کا مطالبہ منظور کرلیا۔ لاہور کے مال روڈ پر دھرنا کچھ دیر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

 مظاہرین کا کہنا ہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بات ہو گئی ہے، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد سے ایکسپورٹ پر مذاکرات ہوں گے، کسان وزیر زراعت کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کر دیں گے، مذاکرات میں کسان قیادت بھی شریک ہوئی۔

یاد رہے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آلو کے کاشتکاروں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ دھرنا دیا تھا۔ دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا آلو کی کاشت پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن جب یہ فصل مارکیٹ میں لائی جاتی ہے تو اونے پونے خریدی جاتی ہے، اس وقت مارکیٹ میں چار روپے کلو آلو خریدا جا رہا ہے، ہم نے 12 روپے کلو قیمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔