سندھ میں تبدیلی آئینی ہوگی، فواد چودھری

Last Updated On 16 January,2019 08:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں کوئی مستقبل نہیں، وہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو خود تبدیل کرے۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ وقت ختم ہو گیا جب فنڈز چھومنتر کر کے دبئی چلے جاتے تھے، سندھ کے فنڈز اب سندھ میں ہی خرچ ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں کوئی مستقبل نہیں لیکن جمہوری دور ہے، یہاں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کل الائنس ریسٹوریشن آف کرپشن ہوا، اسمبلی کو اکھاڑا بنانے پر تشویش ہے۔