لاہور: (دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہو گئے، سپیکر نے بھی وزیر قانون کو اپوزیشن کی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
ارکان پنجاب اسمبلی ایک بار پھر تنخواہوں میں اضافے کے لئے بے قرار، ایوان میں تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف کی رکن زینب عمیر کا کہنا تھا کہ اس قدر کم تنخواہ میں گزارا ممکن نہیں ہے۔
حکومتی بنچوں سے آواز اٹھی تو اپوزیشن رکن مولانا غیاث الدین نے بھی حمایت کر دی۔ ارکان کے مطالبے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو اس ضمن میں تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس وقت ارکان پنجاب اسمبلی ماہانہ 85 ہزار سے زائد تنخواہ اور دیگر مراعات لے رہے ہیں۔