اثاثہ تفصیلات جمع، 31ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

Last Updated On 19 January,2019 04:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا)‌ صالح محمد ، ملک کرامت ، محسن جاوید، غلام بی بی ، طارق بشیر چیمہ،مائزہ حمید بھی شامل, پنجاب اسمبلی کے یاور عباس ، عمار یاسر، سلیم سرور ، عارف اقبال ،محمد نواز کی رکنیت بحال. الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سمیت 31ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی،سینیٹرامام الدین شوقین اور سینیٹر مرزا محمدآفریدی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی کے 11 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے جن میں صالح محمد ، ملک کرامت علی ، محسن جاوید، غلام بی بی ،راحت امان اللہ بھٹی، محمد عبدالغفار وٹو، طارق بشیر چیمہ ، خالد احمد خان ، علی نواز شاہ ، عامر حسین اور مائزہ حمید شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 11ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے جن میں سید یاور عباس بخاری ، عمار یاسر، سلیم سرور ، عارف اقبال ،چودھری ارشد جاوید ، محمد نواز ، انصر مجید ، محمد الیاس ، رائے حیدر علی خان ، محمد صفدر شاکر اور شفیق احمد شامل ہیں ۔ سند ھ اسمبلی کے 6ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ، جن میں امتیاز احمد شیخ ، شرجیل انعام ، عبدالرزاق راجہ ، راجہ اظہر خان ، لیاقت علی اور علی خورشیدی شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پرسینیٹر امام الدین شوقین اور سینیٹر مرزا محمدآفریدی کی رکنیت بھی بحال کر دی ۔