ظالم قاتلوں کو قرار واقعہ سزا دی جائے گی، صدر مملکت

Last Updated On 20 January,2019 07:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ساہیوال واقعہ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بچوں کے سامنے والدین شہید ہوئے، ان کے ذہن پر مضر اثرات مرتب ہونگے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ساہیوال واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے، جن بچوں کے سامنے والدین شہید ہوئے، ان کے ذہن پر مضر اثرات مرتب ہونگے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں

ان کا کہنا تھا کہ حکومت انشا اللہ ان بچوں کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باب کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعہ سزا دی جائے گی۔

 

 

Advertisement