ساہیوال واقعے کو مثال بنائیں گے: شہریار آفریدی

Last Updated On 22 January,2019 01:54 pm

پشاور: (دنیا نیوز) شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کو مثال بنائیں گے، ساہیوال سانحے کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد دنیا دیکھے گی کہ ملزمان کو کیسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے، نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کوئی نہیں دے سکتا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا جامعہ پشاور میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر بات کی، تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے، نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کوئی نہیں دے سکتا، جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی جس کے بعد اس واقعے کو مثال بنائیں گے،دنیا دیکھے گی کہ ملزمان کو کیسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

شہریار آفریدی کہنا تھا کہ جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہ جائیں وہ کیسے ترقی کرے گا، آج ہم تنگ نظر ہوتے جا رہے ہیں، دنیا کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے مسلمان آج ترقی میں پیچھے رہ گئے، مسلمان اپنے کردار سے دنیا کو بتا سکتا ہے کہ وہ امن پسند ہے۔
 

Advertisement