سیکیورٹی فورسز کا پشاور کے قریب آپریشن، مشتبہ دہشتگرد گرفتار

Last Updated On 22 January,2019 08:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے اس سے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کر لی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے پشاور سے 13 کلومیٹر دور ترناب فارم جھگڑا میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں ایک مشتبہ دہشتگرد کو حراست میں لیا گیا، دہشتگرد سے خود کش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی۔