آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: ارباب اورعاصمہ عالمگیر احتساب عدالت پیش

Last Updated On 24 January,2019 12:54 pm

پشاور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب ریفرنس پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، رہنماؤں نے احستاب عدالت میں نیب ریفرنس پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی۔ ارباب عالمگیر نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست نہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے نیب ریفرنس پر جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت میں وکیل استغاثہ اپنے دلائل پیش کریں گے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اشتیاق نے کی۔

عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر کی آمد کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے، نیب کی جانب سےمیاں بیوی پر 33 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر صحت جرم سے انکار کر چکے ہیں۔
 

Advertisement