بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 24 January,2019 11:20 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے‬ محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز‬ کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے مشرق میں 50 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔