منی بجٹ کا ڈرامہ وزیراعظم کی بہن کو بچانے کیلئے رچایا گیا: سعید غنی کا الزام

Last Updated On 25 January,2019 12:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی کا کہنا ہے منی بجٹ کا ٹوپی ڈرامہ علیمہ خان کو بچانے کیلئے رچایا گیا، ایمنسٹی سکیم سے علیمہ خان کے سبب دیگر افراد کی بھی جان بچ جائے گی۔

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رات ہونیوالا واقعہ غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، 3 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، واقعے کوغلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا علاقے میں ایک پانی کا ناجائزکنکشن تھا جس پر یہ سارا واقعہ ہوا، کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم اتنی آسان نہیں، جن کو حب ڈیم سے پانی ملتا تھا، وہ علاقے متاثر ہیں۔