وزیراعظم ایوان میں آئے توایسا لگا جیسے کسی بازار میں آگئے: فواد چودھری

Last Updated On 25 January,2019 03:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے وزیراعظم ایوان میں آئے توایسا لگا جیسے کسی بازار میں آگئے، پارلیمنٹ میں فقرے کسے جاتے ہیں، گالیاں دی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت میں 70 سال بعد ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہےہیں،175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دے دی گئی۔ انہوں نے کہا سٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے، 50 ممالک کو ویزا آن آرائیول کی سہولت دے دی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا، سیاح پاکستان میں کہیں بھی جاسکیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا فیصلے سے ملک میں بہت بڑی تبدیلی آنے کا امکان ہے، چاہتےہیں سیاحت پاکستانی معیشت کی بنیاد بنے، ڈپلومیٹک کارڈ کی مدت 3 سال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا میری ساری تقاریر دیکھ لیں، کسی کو گالی نہیں دی، اپوزیشن کو وزیراعظم کا بھی احترام کرنا ہوگا، معیشت تباہ کرنے والے لیکچر دے رہے ہیں، شاہد خاقان 157 ارب روپے کا قرض چھوڑ کر گئے۔