پنجاب حکومت کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

Last Updated On 25 January,2019 04:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کشمیر ڈے پورے پاکستان میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے تاہم 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی ۔