خیبر پختونخوا :وزیر معدنیات نے چینی باشندے کو مسلمان کرلیا

Last Updated On 29 January,2019 11:18 am

پشاور: (روزنامہ دنیا) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک چینی باشندے کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کر دیا۔

چینی شہری کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ڈاکٹر امجد علی اسے کلمہ پڑھاتے ہیں، چینی باشندہ صوبائی وزیر کے ساتھ ساتھ کلمہ پڑھتا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا۔