مستونگ: ریلوے ٹریک پر مشکوک چیز کی اطلاع، بولان میل کو روک لیا گیا

Last Updated On 29 January,2019 03:17 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ضلع مستونگ کے نواحی علاقے سپیزنڈ سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر مشکوک چیز کی اطلاع پر بولان میل کو روک لیا گیا۔ تاہم چیکینگ کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو مستونگ کےعلاقے سپیزنڈ کےقریب ٹریک پر مشتبہ چیز کی موجودگی کے باعث روک لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوذل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا۔

ٹریک پر موجود ٹائر اور اس میں موجود چیزوں کو واٹر گن سے چیک کیا گیا تاہم اس میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا جس کے بعد ٹریک کو کلئیر کر کے کراچی کے لئے جانے والی بولان میل کو منزل کی طرف روانہ کر دیا۔