وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو نظر انداز کر دیا، ہاتھ تک نہیں ملایا

Last Updated On 29 January,2019 06:39 pm

ملتان/ ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان میں ہونے والی پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو نظر انداز کر کے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

ملتان میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس جاوید سلیمی کو نظر انداز کر کے آگے بڑھ گئے، اب یہ وزیراعلیٰ کے سیاہ چشمے کا کمال تھا یا کہ وہ آئی جی کو نہ دیکھ سکے یا پھر اور کوئی بات؟ صوبے میں پولیس کے سالار اعلیٰ سے یہ بے رخی چی معنی دارد۔

بعد ازاں سادگی کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 19 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر ایک صحافی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آئی پنجاب کو نظر انداز کرنے کے بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں ٹرینڈ نہیں ہوں، آہستہ آہستہ سیکھ جاؤں گا۔

Advertisement