سانحہ ساہیوال کے متاثرین ایک بار پھر سڑکوں پر

Last Updated On 29 January,2019 06:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مظاہرین کا فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو پر احتجاج جاری، روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، ٹریفک درہم برہم ہو گیا۔

ترجمان ٹریفک کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ لاہور سے قصور جانے والی ٹریفک کو والٹن روڈ، پنجاب سوسائٹی، رنگ روڈ پر بجھوایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک کو گجومتہ سے روہی نالہ پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیکو روڈ سے جانب کچا جیل روڈ ٹریفک کےلئے بند ہے۔ نور محل سے چندرائے روڈ پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ شہری لاہور اور قصور جانے کےلئے رنگ روڈ کو ترجیح دیں۔