عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا کوئی چانس نہیں، میاں محمود الرشید

Last Updated On 29 January,2019 11:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار انتہائی شریف النفس انسان ہیں جو وہ مکمل توجہ کیساتھ صوبے کو چلا رہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کا کوئی چانس نہیں، وہ مکمل توجہ کیساتھ صوبے کو چلا رہے ہیں۔

میاں محمود الرشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو واقعے کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جسے ضرور بننا چاہیے، ہم تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی شخص کا دفاع نہیں کریں گے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمو دالرشید نے واضح کیا کہ ساہیوال واقعے کی جو بھی رپورٹ ہو گی، اس پر عمل کریں گے۔
 

Advertisement