وزیر اعظم عمران خان کی لورالائی میں دھماکے کی شدید مذمت

Last Updated On 29 January,2019 09:59 pm

لورالائی: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بڑے نقصان سے بچانے پر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے، بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، ہماری بہادر افواج، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد جہاں بھی سر اٹھانے کی کوشش کریں گے، ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔