لاہور: صدر کے قریب ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، سات افراد زخمی

Last Updated On 01 February,2019 08:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں ریسٹورینٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ لاہور کے علاقے صدر گول چکر کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں کھانا تیار کرتے ہوئے گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے باعث ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ناقص سلنڈر استمال کرنے کے باعث پیش آیا تاہم فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement