مری: ہوٹل کے کمرے میں گیس بھرنے سے 4 سیاحوں کی حالت غیر

Last Updated On 03 February,2019 03:41 pm

مری: (دنیا نیوز) مری کے ہوٹل میں مقیم 4 سیاحوں کی دم گھٹنے سے حالت غیر ہو گئی جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ سیاحوں کا تعلق کامونکے سے ہے جو سیروتفریح کیلئے مری آئے تھے۔

مری میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں نے رات بار بی کیو کے بعد جلتے کوئلے کمرے میں رکھ دئیے۔ گیس بھرنے سے چاروں نوجوانوں کا دم گھٹ گیا۔ حالت غیر ہونے پر ہوٹل انتظامیہ نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر چاروں نوجواںوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پنڈی پوائنٹ کے قریب حادثے کے شکار چاروں نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالا کے قریب کامونکے سے ہے جو برفباری سے لطف اندوز ہونے سیر و تفریح کیلئے مری آئے تھے تاہم بروقت طبی امداد ملنے پر ان کی جانیں بچ گئیں۔

پولیس نے نوجوانوں کی ہسپتال منتقلی کے بعد اہلخانہ کو اطلاع دے دی اور آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔