پنجاب اسمبلی: 21 ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہ کرائے

Last Updated On 26 January,2019 04:36 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ٹی آئی کے 12، ن لیگ کے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل، رواں سیشن میں نہ آئے۔

پنجاب اسمبلی کے 21 ارکان نے تاحال الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کرائے جس پر ان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل ہے اور یہ ارکان رواں سیشن میں ایک کے لیے بھی یایوان نہیں آئے۔ معطل ارکان میں حکمران جماعت کے 12 اور ن لیگ کے 9 ارکان شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 113 ارکان پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کی تھی لیکشن بعد میں کئی ارکان نے گوشوارے جمع کرادئیے تھے لیکن صوبائی وزیر سبطین خان اور وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالحئی دستی سمیت دیگر نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
 

Advertisement