اللہ تعالیٰ نواز شریف کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے، مریم نواز

Last Updated On 04 February,2019 06:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی صحت یابی اور لمبی عمر کیلئے دعا کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں مریم نواز نے بتایا کہ ان کے والد میاں نواز شریف کو مزید ٹیسٹوں کیلئے لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے پریشان لگ رہے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے، انہوں نے دعاؤں میں یار رکھنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔