نوازشریف کی عیادت کیلئے مریم نوازکی ہسپتال آمد، کھانا بھی ہمراہ لائیں

Last Updated On 03 February,2019 03:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی صاحبزادی مریم نواز سروسز ہسپتال پہنچیں۔ شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور بیٹے جنید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مریم اپنے والد کی پسند کا بنا دوپہر کا کھانا بھی ساتھ لائیں۔

نوازشریف خرابی صحت کے باعث سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کے روٹین ٹیسٹ کے علاوہ دل کا معائنہ بھی جاری ہے۔ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج ان کے معائنے کیلئے چوتھا تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گا جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ نوازشریف کو ہسپتال میں ہی رکھا جائے یا جیل بھجوا دیا جائے

سابق وزیراعظم کی عیادت کیلئے ان کی صاحبزادی مریم سروسز ہسپتال آئیں۔ وہ اپنے والد کیلئے خاص طور پر ان کی پسند کا تیار کردہ کھانا بھی ہمراہ لائیں۔ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹے جنید صفدر بھی نوازشریف کی خیریت دریافت کرنے ان کے ساتھ آئے۔
 

Advertisement