میگا منی لانڈرنگ کے اہم گواہ اسلم مسعود کو دل کی تکلیف، آر آئی سی منتقل

Last Updated On 09 February,2019 01:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بیرون ملک سے گرفتار اسلم مسعود کو دل کی تکلیف کے باعث ایف آئی اے ٹیم نے معائنے کیلئے آر آئی سی منتقل کر دیا۔ ملزم کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔

یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے الزام میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے کہ انہیں ایف آئی اے نے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا۔ اسلم مسعود کو انٹر پول نے پاکستان لانے میں مدد فراہم کی، انہیں اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹر پول نے گرفتار کر لیا تھا۔

اسلم مسعود سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور ان پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان آنے کی مشروط رضا مندی ظاہر کی تھی۔
 

Advertisement