سانحہ ساہیوال: ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک میں تبدیلی کا انکشاف

Last Updated On 15 February,2019 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فرانزک ایجنسی نے سانحہ ساہیوال کی حتمی رپورٹ بھجوا دی ہے جس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کا جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فرانزک ایجنسی نے حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کار میں لگی ایک گولی سی ٹی ڈی اہلکار کی بندوق سے چلائی گئی، گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں۔

ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں بھیجی گئی ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک تبدیل کی گئی، اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہو جاتا گولی چلانے کا آرڈر کس نے دیا جبکہ جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل تھیں۔

ذرائع فرانزک سائنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے تا کہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔